کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالرمزید 84 پیسے سستا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی کرنسی 84 پیسے سستی ہو کر 152روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہوئی۔
اس طرح ایک مرتبہ پھر ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے، اس سے قبل ڈالر 23 جون 2019 کو 152 روپے 90 پیسے پرفروخت ہوا تھا۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے کمی کے بعد 22 ماہ کی کم ترین سطح 153 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا،
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض کی منظوری کے باعث مسلسل ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے جبکہ یورو بانڈز کی فروخت سے بھی روپے کی قدر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔