عمران عباس

انوشکا شرما ایک بہترین پرفارمر ہیں، عمران عباس نے بالی ووڈاداکارہ کیساتھ کام کا تجربہ بیان کر دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و خوب رو اداکار عمران عباس نے بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق بات کی ہے۔انسٹاگرام پر عمران عباس نے گزشتہ روز سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے پروستاروں نے ان کے کام سے لے کر سیاست تک مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے۔

ایک پرستار نے ان سے سوال کیا کہ بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا؟جس کا جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ انوشکا ایک بہترین پرفارمر ہیں۔