ویرات کوہلی 56

انوشکا اور ویرات کوہلی نے 37کروڑ 86لاکھ میں زمین خرید لی

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)انوشکا شرمااور ویرات کوہلی نے 37کروڑ 86لاکھ میں زمین خرید لی۔بھارتی میڈیاکے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور انکے شوہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور بڑی جائیداد کی خریداری ممبئی کے قریب علی باغ میں کی ہے جس کی مالیت 37کروڑ 86 لاکھ روپے ہے۔

زمین کی یہ خریداری ان کے لندن منتقل ہونے کے چند ماہ بعد کی گئی ۔ یہ قطعہ اراضی 5.19ایکڑ ہے اور اس کی خریداری کی مد میں 2کروڑ 27لاکھ روپے بطور اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق جو رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی فرم سی آر ای میٹرکس نے حاصل کی ہیں، یہ لین دین 13جنوری 2026کو رجسٹرڈ ہوئی۔

جوڑے کی اس تازہ ترین خریداری نے علی باغ کی بطور خاص مشہور شخصیات کیلئے پسندیدہ رئیل اسٹیٹ مقام کے طور پر ساکھ کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ بالی ووڈ کے کئی معروف نام، جن میں کارتک آریان، امیتابھ بچن اور سہانا خان شامل ہیں، اس علاقے میں جائیدادیں یا قطعہ اراضی رکھنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں