پاکستان بیوروبرائے شماریات

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران

18.56 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں

آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1302.73 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے

مین 18.56 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ء میں آئی ٹی خدمات کی برمدات سے ملک کو1098.794 ملین

ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔کمپوٹرسروسز کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 20.91 فیصد رہی،گزشتہ مالی سال میں ۔

کمپوٹرسروسز کی برآمدات سے ملک کو 998.630 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، پیوستہ مالی سال میں کمپوٹرسروسز کی

برآمدات سے ملک کو825.900 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سافٹ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات میں اضافہ کی

شرح 14.75 ملین ڈالررہی ۔ گزشتہ مالی سال میں اس شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 376.07 ملین ڈالرکا

زرمبادلہ حاصل ہوا۔ پیوستہ مالی سال میں اس شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو327.72 ملین ڈالرکازرمبادلہ

حاصل ہواتھا۔ہارڈ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات سے گزشتہ مالی سال کے دوران 1.919 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاگیا.

جوپیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 17.43 فیصد کم ہے۔ پیوستہ مالی سال میں ہارڈ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات سے

ملک کو2.32 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اسی طرح مرمت وبحالی خدمات کی برآمدات میں 72.04 فیصد کی

کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔