برآمدات

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔مالی سال 2021-22 کے دوران جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز سمیت آئی سی ٹی کی برآمدی ترسیلات 1.48 ارب ڈالر رہیںجو مالی سال 2021-2020 کی اسی مدت کے دوران ہونے والی 1.12 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 32.65 فیصد زیادہ ہے۔

جنوری 2022 میں آئی سی ٹی کی برآمدی ترسیلات 14.2 فیصد اضافے کے ساتھ 18.5 کروڑ ڈالر رہیںجبکہ جنوری 2021 کے مہینے کے لیے رپورٹ کردہ 16.2کروڑ ڈالر تھی تاہم ماہانہ بنیاد پر جنوری 2022 میں برآمدات دسمبر 2021 کے مقابلے میں 6.6 کروڑ ڈالر کم رہی۔مالی سال 2021-22 کے دوران جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے دوران مجموعی برآمدات 1.11 ارب ڈالر رہیںجو کہ آئی سی ٹی کی 1.48 ارب ڈالر کی برآمدات کا 75.05 فیصد ہے۔گزشتہ سال اسی مدت کے دوران مجموعی برآمدات 80.4 کروڑ ڈالر تھیں جو کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی 1.12 ارب ڈالر کی برآمدات کا 71.72 فیصد ہے۔