عثمان بزدار 214

انعام بٹ پاکستان کے ہیرو ہیں ، ان کی جیت پر پوری قوم کو ناز ہے ،عثمان بزدار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انعام بٹ پاکستان کے ہیرو ہیں، انعام بٹ کی جیت پر پوری قوم کو ناز ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا انعام بٹ کی جیت پر قوم کو ناز ہے، گولڈ میڈل جیت کر انعام بٹ نے پاکستان کا نام روشن اور قومی پرچم کو بلند کیا ہے، انعام بٹ کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ انعام بٹ جیسے نوجوان ہمارا افتخار ہیں، انعام بٹ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ میں انعام بٹ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں