ایتھنز (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز جیت کر پاکستان کیلئے ایک اور سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ پہلوان انعام بٹ نے فائنل مقابلے میں آذربائیجان کے پہلوان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔تین منٹ کی اس سنسنی خیز فائٹ میں مقابلہ 2، 2 سے برابر تھا، تاہم آخری پوائنٹ انعام بٹ نے حاصل کیا جس کی بنیاد پر وہ فاتح قرار پائے۔
اس سے قبل انعام بٹ نے یوکرائن کے پہلوان کو 1ـ3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے زمان انور کو جارجیا کے پہلوان نے 0ـ1 سے ہرایا۔