انضمام الحق 133

انضمام الحق کی جیمز فالکنر کے رویے کی سخت الفاظ میں مذمت

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے جیمز فالکنر کے رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر اس کھلاڑی کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے جو اس قسم کی الزام تراشی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیمز فالکنر نے بہت غلط حرکت کی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو جیمز فالکنر کی اس حرکت سے سختی سے نمٹنا چاہیے کیونکہ اس قسم کی چیزیں ملک کے وقار اور عزت کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستانی کھلاڑی کسی دوسرے ملک میں ایسا کرتا تو اس کے خلاف سخت ایکشن ہوتا۔انہوں نے پاکستان کرکٹ کے سابق ہیڈ کوچ باب وولمر کے واقعے کو یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے 2007 کے ورلڈ کپ میں ا?ئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی ہار کو اپنے دل پر لیا اور خودکشی کر لی، اس کے بعد پاکستان کے خلاف مکمل تحقیقات کی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں