انضمام الحق

انضمام الحق قومی ٹیم کے دوسری بار چیف سلیکٹر مقرر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کو قومی ٹیم میں ایک بار پھر چیف سلیکٹر کا عہدہ مل گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجنمنٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کیا، انضمام الحق کو نیشنل مینز چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

زرئع کے مطابق انضمام الحق کی منتخب کردہ ٹیم نے 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی جب کہ وہ 2019 میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

خیال رہے کہ انضمام الحق نے پچھلے دور میں کوچ مکی آرتھر کے ساتھ کام کیا ہے، آخری باری 2019 میں ان کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کی گئی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم چیف سلیکٹر انضمام الحق کا آخری اسائمنٹ تھا۔