لاہور(رپورٹنگ آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ انشا اللہ آئندہ چیئر مین سینٹ بھی تحر یک انصاف اور اتحادیوں کا ہی ہوگا، اگر احتساب بند ہوجائے تو اپوزیشن کے مارچ اور احتجاج بھی بند ہوجائیں گے کیونکہ پی ڈی ایم کا مشن ملک میں احتساب اور ملکی ترقی کو بر یک لگوانا ہے،وزیر اعظم عمران خان شفا ف احتساب کے معاملے پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، پہلی بار نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر سطح پر کر پشن کا خاتمہ اور اپوزیشن بچائو چاہتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام احتجاج اور لانگ مارچ کی دھمکیوں کا مقصد بھی احتساب سے بچنا ہے مگر پاکستان کو معاشی سمیت جتنے مسائل ہیں ان کی بنیادی وجہ بھی کر پشن ہے جس کے خاتمے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت سینٹ انتخابات کو کر پشن سے پاک کر نے کے لیے مکمل نیک نیتی سے کام کر رہی ہے اس لیے اپوزیشن کو سینٹ میں اوپن ووٹنگ کی مخالفت نہیں بلکہ سپورٹ کر نی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سینٹ انتخابات جیسے بھی ہوں حکومت اور اتحادی اپوزیشن کو سر پرائز دیں گے اور اپوزیشن کے تمام عزائم ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوں گے۔
گور نر پنجاب نے کہا کہ ہر محاذ پر ناکامی کی بعد پی ڈی ایم کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اب کیا کر یںان لوگوں کا مقصد ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا ہے جس کے لیے یہ لوگ انتشار اور فساد پیدا کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ متحد کھڑے ہیں اور ہم ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمران صرف دعوے کرتے رہے ہیںلیکن وزیر اعظم عمران خان اصولی اور نظریاتی سیاست کر رہے ہیں۔