کلرک فیلڈ

انسپکٹر دفتر میں رہیں کلرک فیلڈ میں نکلیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز لاہور ملازمین کی خود ساختہ جاب ڈسکرپشن بنا ڈالیں۔

رپورٹنگ آن لائن۔
ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن اے لاہور محمد مشتاق فریدی نے ماتحت کلرکوں کو حکم جاری کر رکھا یے کہ فیلڈ میں ڈیوٹی کریں اور جو کلرک فیلڈ میں جانے کی بجائے اپنی جاب ڈسکرپشن اور ایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس سے تحریری وضاحت کرلی جاتی ہے۔

 کلرک فیلڈ
کلرک فیلڈ

دوسری طرف ڈائریکٹر مذکور نے متعدد انسپکٹروں کو فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹا کردفتر میں بٹھا رکھا ہے اور ان سے کلرک کا کام لینا شروع کردیا۔ان میں انسپکٹر عزیر اور انسپکٹر طیبہ کو ایڈمن میں، انسپکٹر عمار اور انسپکٹر ابو بکر کو ڈائریکٹوریٹ میں، انسپکٹر آصفہ کو اپیل برانچ میں اور انسپکٹر ڈائریکٹر ڈسپیچ کلرک کی سیٹ پر تعینات کر رکھا ہے۔

 کلرک فیلڈ
کلرک فیلڈ

ادھر انسپکٹروں کو دفتری امور کے لیے تعینات کرنے اور 10 انسپکٹروں محمد ادریس اعوان، اسامہ شفیق، محمد اعظم، نصرت اول، ابرار احمد، نوشین خالد، تیمور حسن، سدرہ علی، زمان اسحاق اور وقاص بشیر کے تبدیل ہونے کی وجہ سے ریجن اے میں انسپکٹرز کے عہدے خالی ہیں اور ایک ایک انسپکٹر کو اضافی چارج دییے گیے ہیں