کراچی (رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قادر ہاؤس سے گرفتار 9ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پولیس مقابلہ اقدام قتل اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایس آئی یو نے قادری ہاؤس سے گرفتار 9 ملزمان کو منتظم عدالت میں پیش کردیا۔
ملزمان سے تفتیش کرکے مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس پارٹی مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے قادری ہاؤس پہنچی تھی۔ قادری ہاؤس کے باہر موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ وکلا صفائی عابد زمان اور اسامہ علی ایڈوکیٹس نے موقف دیا کہ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کرلی ہے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ ملزمان پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے گرفتار ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔ ایس آئی یو کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری ہتھیار بر آمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں شاہ زیب عرف ملا، جواد قادری عرف واجہ، شہباز خان و دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے فرار ساتھیوں میں اویس عرف ڈاڈا اور گل حسب و دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف پولیس مقابلے، ناجائز اسلحہ اور انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات درج کیئے گئے تھے۔








