عمر ایوب 70

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہائوس اور عسکری ٹاور سمیت جلائو گھیرائو کے 3مقدمات میں سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور سمیت جلائو گھیرائو کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیشی پر خارج کردیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور سمیت جلائو گھیرائو کے 3مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عدم پیشی پر درخوستیں خارج کردیں جبکہ ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے عبوری ضمانت لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت سے کروا رکھی تھی۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا خان، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں کو 9مئی جلائو گھیرائو مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن آ نے تمام رہنمائوں کو نااہل قرار دیدیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے تناظر میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف کے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ دیگر ارکان قومی اسمبلی کی بھی مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، سینیٹ سیکرٹریٹ نے شبلی فراز کا بھی قائد حزب اختلاف سینیٹ کا عہدہ ختم کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں