اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)ایوان بالا نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020اور اقوام متحدہ (سیکورٹی کونسل)(ترمیمی بل 2020)کی
منظوری دیدی۔ ایوان بالا کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر داخلہ کی جانب سے تحریک پیش کی کہ
انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997میں مزید ترمیم کرنے کا بل انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی
الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین نے شق وار منظوری کے لئے
بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دیدی۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر خارجہ کی جانب سے تحریک پیش کی
اقوام متحدہ (سیکورٹی کونسل) ایکٹ 1948میں مزید ترمیم کرنے کا بل اقوام متحدہ (سیکورٹی کونسل )(ترمیمی بل) 2020قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ
صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔
چیئرمین نے شق وار منظوری کے لئے بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دیدی۔