شیخ رشید 115

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے شیخ رشید کی درخواست 29 مئی تک ملتوی کردی

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے شیخ رشید کی درخواست 29 مئی تک ملتوی کردی ، مقدمے کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ بدھ کو سانحہ نو مئی کے مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی ، شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر عدالت میں پیش ہوئے ۔

شیخ رشید احمد کے وکلا نے تمام مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کر دی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے شیخ رشید کی درخواست 29 مئی تک ملتوی کردی جبکہ مقدمے کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں