عمران خان نااہلی کیس 155

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگری کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج پر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے پر سماعت کی، عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، بابر اعوان نے طبعی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں