گورنمنٹ گریجوایٹ 28

انسدادِ منشیات آگاہی مہم،کا گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑا میں انعقاد

اوکاڑہ ( شیر محمد)جس میں طلبہ کو منشیات کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر حسن رضا اقبالی نے نہایت عمدگی سے سرانجام دیے۔

اس موقع پرپرفیسر محمد شہباز ،پروفیسر نوید عاصم پروفیسر محمد عثمان اور پروفیسر جنید اقبال نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ نوجوان نسل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس کے سدباب کے لیے تعلیمی اداروں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ منشیات سے مکمل اجتناب کریں اور معاشرے میں مثبت شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں