کامران ٹیسوری 73

انسانی یکجہتی اور اجتماعی کوششوں کے بغیر سماجی ترقی ناممکن ہے، گورنر سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انسانی یکجہتی اور اجتماعی کوششوں کے بغیر سماجی ترقی ناممکن ہے۔ہفتہ کوانسانی یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ یہ دن ہمیں کمزور کمیونٹیز کی دیکھ بھال کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ایک دوسرے کے لیے معاون نظام بننے کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کو اپنا فرض سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں مفت آئی ٹی کلاسز، راشن کی تقسیم اور کمزور گروپوں کی فوری مدد کے لیے “بیل آف ہوپ” کی تنصیب شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انسانی بہبود اور سماجی انصاف کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں