خواجہ سعد رفیق

انسانی سمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کا بھرپور ایکشن لازم ہو چکا ‘خواجہ سعد رفیق

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انسانی سمگلرز اپنے مکروہ کاروبار کو بلا خوف جاری رکھے ہوئے ہیں ، وزارت داخلہ توجہ مرکوز کرے ۔

انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یورپ جانے کے جال میں پھنس کر سمندر میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کے سانحات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، انسانی سمگلرز اپنے مکروہ کاروبار کو بلا خوف جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ان انسان نما درندوں کے خلاف ایف آئی اے کابھرپور اور موثر ایکشن لازم ہو چکا ہے جو انکی صفائی تک جاری رہنا چاہیے ۔ خواجہ سعد رفیق نے زور دیا کہ وزارت داخلہ توجہ مرکوز کرے۔