ہوا چھون اینگ 192

انسانی حقوق کے معاملے پر مغربی ممالک دوسروں سے متعلق فیصلہ کرنے کے اہل نہیں،چین

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)چین نے ہانگ کانگ اور سنکیانگ سے متعلق امور پر کچھ مغربی ممالک کی الزام تراشی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے انسانی حقوق سے متعلق کبھی کسی سے سیکھنے کی ضرورت نہیں اور وہ دوہرے معیار کی مخالفت کرتا ہے۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک بیان میں سوال کیاکہ جب کچھ مغربی ممالک انسانی حقوق سے متعلق خود برے طرزعمل کا مظاہرہ کررہے ہیں انہیں دوسرے ممالک کی انسانی حقوق کی صورتحال پر بلاجواز تبصروں کا کیا حق ہے۔

ترجمان نے پناہ گزینوں کے مسئلہ،انسانی بحرانوں اورنسلی مسائل سمیت دیگر ممالک کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے رسوا کن ریکارڈ کے حامل ان مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بہترین کوئی بھی نہیں صرف بہتر ہیں اور یہ کہ ان ممالک کو پہلے اپنےمعاملات کو ٹھیک کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں