گورنر پنجاب 209

انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، گورنر پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) گورنرپنجاب چوہدری سرور نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے،تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے پارٹی وفودکی ملاقاتیں ہوئیں ، دوران ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہربات میں کیڑے نکالناحکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے، وزیر اعظم ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لیکرجانا چاہتے ہیں،

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ 5سوملین روپے کی سعودی سر مایہ کاری حکومتی پالیسوں پراعتمادہے، پاک سعودی عرب تعلقات خطے میں امن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے،گورنر پنجاب نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسوں سےپاکستان مشکل وقت سےنکل رہاہے ، کوروناکے باوجودملکی بر آمدت میں اضافہ معاشی استحکام کاثبوت ہے،

اس موقع پر گورنرپنجاب نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، دنیامیں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے، 22 کروڑ پاکستانی فلسطینی بہن بھائیوں کےساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں