فیصل کریم کنڈی 53

انسانی حقوق کسی طاقت، حیثیت یا مراعات کے بجائے صرف انسان ہونے کے ناطے ہر فرد کا بنیادی حق ہے، گورنر خیبرپختونخو

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کسی طاقت، حیثیت یا مراعات کے بجائے صرف انسان ہونے کے ناطے ہر فرد کا بنیادی حق ہے، انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کا تحفظ ریاست، اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کا تحفظ ریاست، اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ان کے بغیر جمہوریت کا وجود نامکمل رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں