ماسکو ( ر پورٹنگ آن لائن)روس کی ایک جیل میں قید حزب اختلاف کے سیاستدان الیکسی ناوالنی نے یورپی پارلیمان کی جانب سے ملنے والے انسانی حقوق کے معتبر ایوارڈ سخاروف پرائز کو دنیا بھر میں کرپشن کے خلاف کام کرنے والے کارکنوں کے نام وقف کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینتالیس سالہ ناوالنی نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ یہ صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔
روسی صدر ویلادیمیر پوٹن کے ناقد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ کرپشن کے خلاف لڑنے والے بہت سارے کارکنوں میں سے محض ایک ہیں۔ ناوالنی نے ان خوفناک لمحات میں استقامت اور ہمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔









