کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی حکومت کی ہدایت پر اندرون ملک پروازوں کا آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایویشن اتھارٹی نے نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے تحت خصوصی طیاروں کو بھی تمام ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے کی اجازت ہو گی۔نوٹس کے مطابق تمام خصوصی اور شیڈول پروازوں کو حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا لازم ہو گا۔ملک بھر میں فلائٹ آپریشن بحال کر دئیے گئے ہیں البتہ تربت، پنجگور دلبدین، ژوب، پسنی، موہن جودڑو، نواب شاہ اور بہاولپور ایئر پورٹ تاحال بند رہیں گے۔
