امیر مقام 57

انجینئر امیر مقام کا شہید محمد گل شیر کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے دیامر (گلگت بلتستان) میں فرنٹیئر کور کے جوان محمد گل شیر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید محمد گل شیر نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان قربان کی، قوم ان کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے آئی جی گلگت بلتستان اور متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انجینئر امیر مقام نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں