اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انتقامی سیاست سے ن لیگ کی تاریخ بھری پڑی ہے،شاہد خاقان چور مچائے شور کے مصداق واویلا کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپنی ائیر لائن کو منافع بخش بنانے کیلئے قومی ائیر لائن کو گروی رکھوانے والوں کو قوم جان چکی۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنی سے پیسے وصول کرنے والے احتساب کو اپنی جیب میں سمجھتے ہیں،637 ملین روپے سیزائد فنڈز آپ اور آپکے کے بیٹے عبداللہ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے جواب دینا پڑیگا۔
معاون خصوصی نے کہاکہ ملکی سالمیت کواپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ اوچھے ہتھکنڈے، سازشیں اور پراپیگنڈہ کرنا (ن )لیگی سیاست کا محور رہا ہے۔