مائیک پومپیو

انتخابات میں گڑ بڑ کرنے والے کی گرفتاری کے لیے دس ملین ڈالرکی پیش کش،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے تجویز دی ہے کہ امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی

انتخابات میں مداخلت کرنے والے کی گرفتاری کے لیے دس ملین ڈالر کی رقم رکھی جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے

کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مداخلت میں کسی بھی ریاستی عنصر کی گرفتاری پر دس ملین ڈالر کا

انعام ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی خفیہ اداروں کے مطابق سن 2016 میں روس نے انتخابات میں مداخلت کر کے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے رائے عامہ ہم وار کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں روس نے

سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔ امریکی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی بیرونی مداخلت کے خطرات موجود ہیں۔