فواد چوہدری

انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ انتہائی احسن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا حکومت ان معاملات پرالیکشن کمیشن سے ہرممکن تعاون کرےگی۔