لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ انتخابات جب بھی ہوئے پی ٹی آئی کلین سو پ کرے گی،پی ڈی ایم حکومت انتخابات سے فرار کیلئے جواقدامات کررہی ہے اس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی، عوامی مطا لبے کے باوجودانتخابات میں مزید تا خیر کرکے پی ڈی ایم عوام میں قابل نفر ت بن چکی ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ نگران حکومت اپنی آ ئینی ذمہ دار نبھانے کی بجائے پی ٹی آئی قیاد ت کودیوار سے لگانے کیلئے گھٹیا حر بے استعمال کررہی ہے تحریک انصاف کو سیا ست سے مائنس کرنے کی ساز ش کرنے والو ں کو منہ کی کھانا پڑے گی کیونکہ تحریک انصا ف ملک کی سب بڑی اور مقبول جماعت بن چکی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہو ئی مقبو لیت پی ڈی ایم ٹو لے کوہضم نہیں ہورہی اسی لیے وہ تحریک انصاف قیادت کے خلاف نئے سے نئے مقدمات بنا کر پی ٹی آئی قیادت کوراستے سے ہٹانے کا ہر حر بہ استعمال کررہاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکمران بغض عمران میں تما م اخلا قی حدود کوکراس کررہے ہیں، پی ڈی ایم ٹو لہ یاد رکھے اگر عمران خان کو سیا ست سے مائنس کرنے کی کو شش کی گئی توعوام سڑکو ںپر نکل کر پی ڈی ایم ٹولے کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔