امیر مقام

امیر مقام کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ملک کی حفاظت کی خاطر سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ملک کی حفاظت کی خاطر سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔