خیبر پختون خواہ

امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بونیر کے بے گھر سیلاب متاثرین افراد کے لیے 300 بہترین راشن پیکیج فی کس 50 کلو گرام ، نیسلے واٹر، گرم کمبل اور موسیکیٹو نیٹ متاثرین سیلاب تک پہنچا دیے گئے۔

اوکاڑہ (شیر محمد)اس نیک کام میں گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی اور ہلال احمر کا تعاون ساتھ رہا۔ ہلال احمر کے چیئرمین فرزند وزیر علی اس موقع پر موجود تھے۔ نیک دل مخیر حضرات اور چرچ آف جیسز کرائسٹ نے فلڈ ریلیف پیکیج کے لیے مکمل تعاون کیا۔

ٹرسٹ کی چیئرپرسن ، سابق ایم این اے محترمہ روبینہ شاہین وٹو نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے متاثرین سیلاب کے لیے اللہ ہماری اس چھوٹی سی کوشش کو قبول اور منظور فرما لے۔ اور ہمیں توفیق دے کہ ہم بحالی کے عمل تک ان کا ساتھ دیں ۔ میری دعا ہے کہ یہ خاندان بہت جلد اپنے گھروں میں بحال ہو ں۔