لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سیشن کورٹ نے امیر بالاج قتل کیس میںخواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی۔
عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی گزشتہ روز تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جبکہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی ۔
ملزم گوگی بٹ کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔