جوڈیشل الاؤنس 40

امیر بالاج قتل کیس میںعقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں23ستمبر تک توسیع

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور کی مقامی عدالت نے امیر بالاج قتل کیس میںنامزد ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری درخواست ضمانت میں23ستمبر تک توسیع کر دی ۔

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔دوران سماعت جونیئر وکیل نے موقف اپنایا کہ ہمیں تفتیش کے ایک بار بلوایا گیا اور قصور وار لکھ دیا گیا ، تفتیش میں ہمارے موقف کو مکمل سنا ہی نہیں گیا ۔ جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ سینئر کونسل موجود نہیں ہے عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے ۔

عدالت نے جونیئر وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کردی ۔دوران سماعت عقیل عرف گوگی بٹ کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں