پروفیسر فاروق افضل 19

امیر الدین میڈیکل کالج میں کردار سازی پر پہلی ’چراغ راہ کانفرنس‘ 4 نومبر کو ہوگی

لاہور، 2 نومبر(زاہد انجم سے)امیر الدین میڈیکل کالج (AMC) کی انتظامیہ نے میڈیکل طلباء میں مضبوط کردار سازی اور عملی زندگی کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی اہم کانفرنس، ”چراغ راہ”، منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کانفرنس 4 نومبر 2025 کو منعقد کی جائے گی اور اس کا مرکزی موضوع ”عمل سے زندگی بنتی ہے” رکھا گیا ہے۔اس کانفرنس میں اے ایم سی کے طلباء کے علاوہ دیگر میڈیکل کالجز کے سٹوڈنٹس بھی شریک ہوں گے۔

کانفرنس کی صدارت پرنسپل اے ایم سی، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کریں گے۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز طبی ماہرین اور علمی شخصیات بھی حصہ لیں گی جو میڈیکل سٹوڈنٹس کو پیشہ ورانہ اخلاق، عملی تربیت، اور کامیابی کے اصول سکھائیں گے۔ یہ پلیٹ فارم طلباء کے لیے نہ صرف تعلیمی بلکہ عملی زندگی میں رہنمائی کا ایک کلیدی موقع ہوگا۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ”چراغ راہ کانفرنس کا بنیادی مقصد طلباء میں مضبوط کردار، اعلیٰ اخلاقی تربیت، اور معاشرتی ذمہ داریوں کا شعور پیدا کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ نہ صرف ایک کامیاب طبی پیشہ ور بنیں بلکہ معاشرے کے لیے ایک مثبت اور فعال کردار ادا کر سکیں۔”

کانفرنس کے موضوع ''عمل سے زندگی بنتی ہے'' کی روشنی میں، شرکاء کو عملی زندگی میں کامیابی، اخلاقی اصولوں کی اہمیت، اور معاشرتی خدمت کے نظریات پر گہری بصیرت فراہم کی جائے گی۔ 

پرنسپل اے ایم سی کا کہنا تھا یہ کانفرنس میڈیکل طلباء کے لیے ایک انسپائرنگ اور بامقصد پلیٹ فارم ہے جہاں وہ علم و حکمت، عملی تجربات، اور پیشہ ورانہ رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں