واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہ لیے جانے کی توقع ظاہر کردی ہے۔
نیوآرلینز میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران غزہ جنگ بندی کے بعد حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہیں لے گا۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات مشکل ہوتے جا رہے ہیں تاہم وہ اس سے دستبردار نہیں ہونگے۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اورغزہ جنگ بندی معاہدہ ایسا ماحول پیدا کرے گا کہ یہ خطہ تشدد کے چکر سے باہر نکل سکے۔