مسرت جمشید چیمہ

امپورٹڈ حکومت ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے۔ مسرت جمشید چیمہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح نکلتے ہیں گھروں سے اور سارا دن تھانے اور عدالتوں میں گھومتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جعلی حکومت نے عوام کو مہنگائی میں مار دیا ہے، امپورٹڈ حکومت ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ عوام آپ سے انتقام لے گی، عوام آپ سے سارا بدلہ لے گی، عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے نکلیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ ان کو این آر او ٹو دیا گیا، یہ جعلی وزیر اعلی اپنا مینڈیٹ کھو چکا ہے، ہم انکی سیاست کو ختم کر دیں گے۔