سیالکوٹ (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فردوس عاشق نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہر محاذ پر منہ کی کھائے گی‘پرامن جلسے اور احتجاج کا حق پاکستان کا آئین اور قانون دیتا ہے‘فاشسٹ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے اور جمہوری حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے‘گرفتاررہنماوں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور جلسے کا جمہوری حق دیا جائے ‘اوچھے ہتھکنڈوں کے نتائج کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فردوس عاشق نے لکھا کہ پرامن جلسے اور احتجاج کا حق پاکستان کا آئین اور قانون دیتا ہے۔پرامن جلسے احتجاج کاحق پاکستان کا آئین اور قانون دیتا ہے۔ فاشسٹ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے اور جمہوری حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔سیالکوٹ میں پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق لکھتی ہیں کہ فاشسٹ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے اور جمہوری حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، امپورٹڈحکومت ہر محاذ پر منہ کی کھائے گی۔فردوس عاشق نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی کے گرفتاررہنماوں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور جلسے کا جمہوری حق دیا جائے جیسے پی ٹی آئی نے ہمیشہ سب جماعتوں کو دیا ہے۔
سیالکوٹ کی غیور عوام امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی اور جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کیخلاف نکل پڑی ہے۔پی ٹی آئی کے گرفتاررہنماوں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور جلسے کا جمہوری حق دیا جائے جیسے پی ٹی آئی نے ہمیشہ سب جماعتوں کو دیا۔اوچھے ہتھکنڈوں کے نتائج کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہوگی