مراد سعید

امپورٹڈ حکمرانوں کو سندھ کے بلدیاتی انتخاب میں شکست نظر آرہی ہے، مراد سعید

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں کو سندھ کے بلدیاتی انتخاب میں شکست نظر آ رہی ہے،سندھ میں بلدیاتی انتخابات و کراچی میں ضمنی انتخاب ملتوی ہونے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ کراچی میں موجود یہاں لوگوں کا فیصلہ ہے کہ امریکی غلامی نا منظور ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ پنجاب میں تمام طاقتوں اور سازشیوں کو عمران خان نے شکست دی ، یہ تمام چور الیکشن سے بھاگ رہے ہیں مگر عوام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں ان کو شکست کا اور عوامی غصے کا سامنا ہی ہوگا کیونکہ پاکستانی قوم خددار ہے انہوں نے امریکی غلامی اور غلاموں کو مسترد کر دیا ہے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کو کراچی میں ضمنی، جبکہ الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کی بی ٹیم کا کردار مسلسل ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالات بدترین ہے ٹینکر مافیا ہے اور سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں اور بارش ہونے سے تباہی آ جاتی ہے، پورے شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مرکزی رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج بلدیاتی انتخاب بروقت ہوتے اور بلدیاتی نمائندے ہوتے،تو تمام مسائل حل ہوچکے ہوتے۔ مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت زرداری پنجاب میں بیٹھا ہے سندھ کی ترقی کا پیسہ لوٹ کر وہاں منڈیاں لگا رہا ہے