عمران طاہر

امپائر علیم ڈار میرے محسنوں میں شامل ہیں، عمران طاہر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی نژاد جنوبی افریقا کے کرکٹرعمران طاہر کا کہنا ہے کہ کیرئیر بنانے میں لاہور کے پی اینڈ ٹی کلب کا بہت بڑا کردار ہے ، آئی سی سی امپائر علیم ڈار میرے محسنوں میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کے کرکٹرعمران طاہر نے لاہور میں پی اینڈ ٹی کلب کے صدر اظہر زیدی کو شرٹ کا تحفہ دیا اور کہاکہ کلب سے سیکھنے کا موقع ملا، بڑے بڑے اسٹارز سے پروفیشنل ازم سیکھا ہے۔

عمران طاہر نے کہا کہ میں کلب میں اسپنرز کو سکھانے کے لیے یہاں دستیاب ہوں جب چاہیں ٹپس لیں۔انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی امپائر علیم ڈار میرے محسنوں میں شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستانی نڑاد جنوبی افریقا کے کرکٹر عمران طاہر پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد کورونا پابندیوں کی وجہ سے ساوتھ افریقا واپس نہ جا سکے تھے۔