لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آئی ایم ایف کی شرائط پر اس سال عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔
نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی ہے، اسی طرح ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرولیم لیوی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔