اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، روپے کی غیر مستحکم قیمت پر تشویش ہے۔
اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ تباہی سرکار کے دور میں معیشت کے ساتھ روپے کی قدر بھی تنزلی کا شکار ہے، ثابت ہو گیا اس حکومت سے نہ ملک چلنا ہے نا ہی معیشت۔ انہوںنے کہاکہ روپے کی قدر میں تشویشناک کمی پر وزارت خزانہ وضاحت دے، حکومت نے دعوی کیا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگی۔
شیری رحمن نے کہاکہ حکومتی دعوئوں کے برعکس مئی سیاب تک ڈالر 17 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے، مئی سے اب تک ڈالر ساڑھے 10 فیصد مہنگا ہوا ہے، روپے کی قدر گرنے سے نہ صرف معیشت پر منفی اثر پڑے گا بلکہ غیر ملکی قرضوں میں بھی ہزاروں ارب کا اضافہ ہوگا۔