امریکی پابندیوں 256

امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی صنعت قائم کریں گے، ایرانی وزیر

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے وزیر تیل بیجان زنگانیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی پابندیوں کے باوجود تہران اپنی تیل کی صنعت کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیلی ویژن پر اپنی تقریر میں بیجان زنگانیہ نے کہا کہ ‘ہم کسی بھی صورت میں نہیں جھکیں گے، ہمیں اپنی صلاحیت بڑھانی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ہم پوری طاقت کے ساتھ مارکیٹ میں داخل ہوں اور اپنا مارکیٹ شیئر دوبارہ حاصل کریں۔’

ایران کے وزیر تیل نے یہ تقریر نیشنل ایرانین آئل کمپنی اور ایرانی کمپنی پرشیا آئل اینڈ گیس کے درمیان 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط سے قبل کی۔یہ معاہدہ عراق کی مجنون آئل فیلڈ کے ساتھ یاران آئل فیلڈ کے قیام کے لیے کیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت تیل کی نیوز ایجنسی ‘شانا’ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس معاہدے کا مقصد ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کی یاران آئل فیلڈ سے 3 کروڑ 95 لاکھ بیرل تیل پیدا کرنا ہے۔

امریکا کی جانب سے 2015 کے جوہری معاہدے سے 2018 میں دستبرداری کے بعد دوبارہ پابندیوں کی زد میں آنے کے بعد ایران کی تیل کی یومیہ برآمد اندازا ایک لاکھ سے 2 لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی ہے، جو اپریل 2018 میں ایران کی یومیہ 25 لاکھ بیرل سے زائد برآمد سے کئی گنا کم ہے۔

ایران کی خام تیل کی یومیہ پیداوار تقریبا نصف ہو کر 20 لاکھ بیرل ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں