احمد الشرع 55

امریکی پابندیاں ختم ہونے پر احمد الشرع کی شامی عوام کو مبارک باد

دمشق( رپورٹنگ آن لائن)شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے امریکی پابندیاں ختم ہونے پر شامی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔

برسوں پر محیط صبر اور قربانیوں کا ثمر سامنے آ گیا ہے اور یہ قدم دکھوں اور مشکلات کے ایک طویل باب کے اختتام کی علامت ہے۔صدر احمد الشرع نے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ شامی عوام کے عزم ، برادر ممالک اور دوستوں کی حمایت سے ممکن ہوا۔

انہوں نے تعمیر نو کے مرحلے کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شامی عوام اور ان کے وطن کے شایان شان مستقبل کی جانب مل کر پیش قدمی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں