امریکی وزیر 12

امریکی وزیر دفاع کی ٹائی پر نیا تنازعہ ، جے ڈی وینس بھی میدان میں آ گئے

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )گذشتہ دو روز سے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی ٹائی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

وائٹ ہاوس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے سرخ، سفید اور نیلی دھاریوں والی ٹائی پہن رکھی تھی، جسے کئی حلقوں نے روسی پرچم سے مشابہ قرار دیا۔ٹائی کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جس کے ساتھ روسی پرچم کی تصویر بھی لگائی گئی۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیر دفاع کا دفاع کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ہیگسیتھ کی ٹائی کے رنگ دراصل امریکی پرچم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ تاہم متعدد تبصرہ نگاروں نے نشاندہی کی کہ یہی ڈیزائن تجارتی طور پر روسی فلیگ ٹائی کے نام سے فروخت ہوتا ہے، جس سے تنازع مزید بڑھ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں