امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے رابطہ ، شام میں کشیدگی کم کرنے پر زور

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے اتوار کے روز اپنے ترک اہم منصب ہاکان ویدان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگو میں بلنکن نے شام میں کشیدگی روکنے کی ضرورت پر زور دیا جب کہ حالیہ دنوں میں ترکی کے حمایت یافتہ مسلح گروپ کئی علاقوں مپر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بلنکن نے شام میں جارحیت کے روکے جانے اور شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔