مارکو روبیو 54

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کو غیر قانونی حراست کا سرپرست ملک قرار دیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایران کو غیر قانونی طور پر لوگوں کو حراست میں لینے والا سرپرست ملک قرار دیا گیا ہے۔وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بیان میں ایران میں موجود امریکیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کی اپنی اپیل دہرائی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران یرغمال بنانے کا سلسلہ بند کرے اور تمام امریکیوں کو رہا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی امریکی کو کسی بھی مقصد کے لیے ایران کا سفر نہیں کرنا چاہیے۔مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایرانی نظام کو یرغمال بنانے کا عمل روکنا ہوگا اور ان تمام امریکیوں کو رہا کرنا ہوگا جنہیں ایران میں ناانصافی کے ساتھ حراست میں رکھا گیا ہے، یہ وہ اقدامات ہیں جو اس درجہ بندی اور اس سے وابستہ اقدامات کو ختم کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں