مارکو روبیو 12

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ سے ملاقات، غزہ امن منصوبے پر گفتگو

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے ملاقات کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی اس ملاقات میں غزہ امن منصوبے پر گفتگو کی گئی۔

مارکو روبیو نے عرب امارت کی جانب سے غزہ کے لیے 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ملاقات میں امریکا اور یو اے ای کے مابین علاقائی سلامتی اور اے آئی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں