غزہ

امریکی وزیرخارجہ کا سعودی ہم منصب کو فون، لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے لبنان کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخاجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بن عبدالعزیز سے فون پر بات کی۔

بات چیت میں دونوں رہ نما نے خطے میں کشیدگی، لبنانی منظر نامے پر ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔