امریکی نائب

امریکی نائب وزیر خارجہ آئندہ ہفتے جنوبی کوریا کا دورہ کرینگی

سیﺅل(رپورٹنگ آن لائن)امریکہ کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شیرمن جزیرہ نما کوریا اور دوطرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے آئندہ ہفتے جنوبی کوریا کا دورہ کرینگی۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز بتایا کہ وینڈی شیرمن بدھ کے روز سے جنوبی کوریا کا تین روزہ دورہ کرینگی ۔ جنوبی کورین اور امریکی نائب وزرائے خارجہ کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے نویں دور کا انعقاد کرنے کیلئے وہ جمعہ کے روز جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ اول چھوئی جونگ کن سے ملاقات کرینگی۔مذاکرات کے دوران وینڈی شیرمن اور چھوئی جونگ کن جنوبی کوریا امریکہ تعلقات ، جزیرہ نما کوریا کے مسائل اور علاقائی و عالمی امور پر کھل کر اپنے تاثرات کا اظہار کرینگے۔مذاکرات سے قبل چھوئی جونگ کن جنوبی کوریا ، امریکہ اور جاپان کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس کے بدھ کے روز منعقد ہونیوالے آٹھویں دور میں شرکت کرنے کیلئے منگل سے بدھ تک ٹوکیو کا دورہ کرینگے۔

سہ افریقی اجلاس میں چھوئی جونگ کن اور وینڈی شیرمن کے ساتھ ساتھ جاپان کے نائب وزیر خارجہ ٹاکیو موری بھی شرکت کرینگے۔ٹوکیو کے سفر کے دوران چھوئی جونگ کن اپنے جاپانی ہم منصب ٹاکیو موری سے دوطرفہ ملاقات بھی کرینگے۔