واشنگٹن /لندن(رپورٹنگ آن لائن)نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی اسرائیلی وزیراعظم سے ہونیوالی ٹیلی فون پر گفتگو میں تنا ئوپیدا ہوا، ایران جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو شامل کروانے پر وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلائی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وینس نے الزام لگایا کہ نیتن یاہو نے ایرانی رجیم تبدیلی کے امکانات پر حد سے زیادہ خوش فہمی دکھائی، نائب صدر نے نیتن یاہو کو کہاکہ ٹرمپ کو جو خواب دکھائے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ ایران جنگ اور رجیم چینج آسان ہوگی، امریکی نائب صدر اسرائیلی وزیراعظم کے دعوئوں کی حقیقت سے واقف تھے۔برطانوی اخبار کے مطابق جے ڈی وینس ایران جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں.
آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے باوجود ایرانی رجیم کی اقتدار پر گرفت مزید مضبوط ہوئی۔اخبار نے لکھا کہ اس ٹیلی فون کال کے ایک دن بعد اسرائیلی میڈیا نے گفتگو سے متعلق غلط خبر دی، خبر دی گئی کہ وینس نے فلسطینیوں پر آباد کاروں کے تشدد پر نیتن یاہو کو جھاڑ پلائی، وائٹ ہاس نے شک ظاہر کیا کہ اسرائیلوں نے وینس کو بدنام کرنے کے لیے یہ کہانی گھڑی۔









